اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق مقدمات زیرالتوا ہونے کے باعث قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ایف بی ار کے ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف عدالتوں میں 88 ہزار ٹیکس مقدمات زیرالتواء ہیں، اور ان مقدمات میں لگ بھگ 2 ہزار 582 ارب روپے کا ریونیو پھنسا ہوا ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے سب سے زیادہ 2333 ارب کے مقدمات زیر التواء ہیں، جب کہ کسٹمز سے متعلق 249 ارب روپے کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء 4697 مقدمات کی مالیت 108 ارب روپے، اور سب سے زیادہ 67 ہزار ٹیکس مقدمات ایپلیٹ ٹریبونل میں ہیں۔
مقدمات زیرالتوا
ملک کی مختلف عدالتوں میں 88 ہزار ٹیکس مقدمات زیرالتوا
Nov 13, 2022