کراچی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کرونا رسک الاؤنس نہ ملنے کے خلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا اور گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ کراچی میں ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف حیدر آباد‘ سکھر‘ لاڑکانہ‘ ٹھٹھہ میں بھی عملے نے احتجاج کیا اور او پی ڈیز‘ ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ کیا، جس کی وجہ سے مریض رل گئے اور ڈاکٹرزنے طبی عملے سے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج جاری