برفیائی موسم ،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی صدارت اجلاس 

Nov 13, 2022


مری (نامہ نگار خصوصی)  ملکہ کوہسار مری میں موسم سرماء کی برفباری  کے حوالے سے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ موسمی حالات کے پیش نظر بروقت اقدامات کو یقینی بنائے جا نے کیلئے،پولیس،ضلعی انتظامیہ،ہائے ویز اورریسکیو سمیت تمام ادارے 24گھنٹے سروس فراہم کریں گے۔برفباری کے موسم سے پہلے تمام ادارے اپنے نظام کی  ازسرے  نو پڑتال کریں گے تاکہ مسائل کا بروقت حل ہوسکے۔ایسے میںمختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں فوری رسپانس کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ اجلاس جس میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ایس ڈی پی اومری،ڈی ایس پی ٹریفک مری،انچارج 1122او رانچار ج ہائے ویزکے افسران کی شرکت،تمام اداروں کے نمائندگان نے اپنے اپنے انتظامات واقدامات کے حوالے سے بریف کیا، سی پی اوراولپنڈی نے برفباری کے آغاز سے پہلے تمام انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔  اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ یوسف، ایس ڈی پی اومری سردار اظہر،ڈی ایس پی ٹریفک مری،انچارج 1122اورانچارج ہائے ویزکے افسران نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں