پی ٹی آئی ہی عوام کی آخری امید ہے ،ملک کامران خاکی 


 ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے نا ئب صدر ملک کامران خا کی نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی ہی عوام کی آخری امید ہے امپورٹڈ حکمرانو ں کی پالیسیاں اور اقدامات ناانصافی پر مبنی ہیں حقیقی آز ادی کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور انشااللہ مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے اپنے قائدذلفی بخاری کی قیادت میں عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،،نوائے وقت ،،سے اپنی بات چیت میں انہوں نے کہاکہ حقیقی آزادی کی منزل قریب ہے عوام نے امپورٹڈ حکمرانوں کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے انہیں گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ہر طبقہ نے بھر پور مذمت کی عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں اور ان پر حملہ قومی سانحہ ہے اسکے حقائق اور پس پردہ سوچ عوام کے سامنے آنی چاہیے ۔  

ای پیپر دی نیشن