بلدیاتی الیکشن، لیگی امیدوار مرزا حفیظ، راجہ شکیل کے کاغذات نامزدگی جمع 


اسلام آباد ( وقائع نگار ) یوسی 86 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین مرزا محمد حفیظ اور امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ شکیل احمد نے اپنے پینل کے کاغذات نامزدگی معززین علاقہ کے ہمراہ جمع کروائے اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقعہ پر مرزا محمد حفیظ اور راجہ شکیل احمد نے اہل حلقہ کا شکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کے پینل کیلئے یونین کونسل 86 کی تمام برادریوں کو مشاورت میں شامل کیا گیا اور اسکے بعد ایک متوازن پینل تشکیل دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن یوسی 86 کے پینل میں چیئرمین، اور وائس چیئرمین کی مشاورت سے گورنگ چیئرمین مرزا سرفراز،سعید عرف وحیدی،گورنگ وائس چیئرمین راجہ محمد ارشاد،یوتھ کونسلر نعمان بشیر جنرل کونسلر کیلئے احسن حمید،ارسلان خان،شہباز شاہ نواز،طارق محمود،راجہ افتخار احمد،فاروق اعظم،منور احمد لیڈیز کونسلر کیلئے الفت تبسم اور انیسہ بی بی،کسان کونسلر کیلئے عنصر محمود راجہ الیکشن لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن