کھلی کچہریوں کا انعقاد عوامی مسائل کے حل کیلئے ہو تا ہے ،ڈی پی او چکوال 


 تلہ گنگ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوا ل / تلہ گنگ کامران نواز پنجوتھا نے کہا ہے کھلی کچہر یو ں کا انعقاد عوام کے مسائل و مشکلات کے بروقت حل  کرنے کے کیا جاتا ہے ۔ تمام تھانوں کے ذمہ داران کو واضح ہدایات ہیں کہ کھلی کچہری میں دی گئی درخواستوں پر فوری کارروائی کریں وہ تھانہ صدر تلہ گنگ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے کھلی کچہری میں تھانہ سٹی ، صدر ، ٹمن اور لاوہ کے ا یس ایچ اووز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔ڈی پی ا وتلہ گنگ کو سائلین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا  اور درخواستیں دیں جس پر  انہوں  نے احکامات جا ر ی کئے ڈی پی او نے کہا کہ وہ ان شاء اللہ ہر منگل کو ایس ڈی پی او تلہ گنگ کے آفس میں عوامی مسائل سنیں گے ۔ ضلع تلہ گنگ میں نیاپولیس سرکل لاوہ بنایا جا رہا جبکہ تین مزید تھانوں کے قیام کیلئے بھی ورک جاری ہے ۔  تلہ گنگ میں غیر قانونی پارکنگ پر ٹر یفک اسٹاف سے مل کر لفٹر کی سہولت فراہم کی جا ئے گی تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ  حل ہو سکے ۔ سوشل میڈ یا پر آئے روز مذہبی منافرت پر اسٹیک ہولڈ رز سے مل کر میکنزم بنائیں گے تاکہ ایسے معاملا ت کو فوری کنٹرول کیا جا سکے اور جھوٹی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔ انہوں نے چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز اور تفتیشی افسران کو ہدایات دیں کہ کھلی کچہری میں پیش کئے جا نے والے تمام مسائل پر ایک ہفتہ کے اندر اپنی کار کر د گی دیکھائیں اور اس کی  رپورٹ پیش کریں ۔

ای پیپر دی نیشن