حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم 15نومبر بروز منگل عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے ڈیرے اٹک سے فوارہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالیں گے ایمپورٹڈ حکومت جتنی مرضی سازشیں کر لیں عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتے کیونکہ عمران خان اپنی نہیں آنیوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں لانگ مارچ کامیابی سے ہمکنار ہو گا آج اگر الیکشن کروائے جائیں تو تحریک انصاف عمران خان کی قیاد ت مین دوتہائی اکثریت سے کامیابی ھاصل کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہاکہ منگل کے روز دن دو بجے تحر یک انصاف اٹک کے زیر اہتمام عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن شریک ہونگے انہوںنے کہا کہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ایمپورٹیڈ حکومت ہوش وحوس کھو بیٹھی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ لانگ مارچ کو روکنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کر رہے ہیں۔
ایمپورٹڈ حکومت عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتی،ملک امین اسلم
Nov 13, 2022