راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) ممتاز عالم دین آغا نیئر عباس جعفری‘ علامہ حیدر علوی‘ قاری صغیر احمد صدیقی نے کہا کہ قرآنی تعلیم عام کرنے اور کلام الہی کی خدمت کرنے والوں کو دین اور دنیا دونوں جگہ عزت وتکریم کے گلاب ملتے ہیں ۔ ایسے لوگ معاشرے کا حسن اور پہچان کہلاتے ہیں اللہ پاک دین کی خدمت کرنے والوں کے دامن خوشیوں سے بھر دے گا ان خیالات کا اظہار مہمان شخصیات نے ادارہ فیضان القران راولپنڈی میں زیر تعلیم بچوں میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔ ایونٹ میں علامہ ساجد رزاق قاری‘ شیخ عقیل‘ ندیم خان اور محمد دانش سمیت عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔
چیئرمین الہادی دسترخوان طاہر عباس نے میزبان ادارہ کے ساتھ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے دین کی خدمت پر مامور ادارہ فیضان القران کے منتظمین اور معاونین کی انسان دوستی کو سراہا۔
قرآنی تعلیم عام کرنے والے معاشرے کا حسن ہےں، آغا نیئر جعفری
Nov 13, 2022