راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدرطارق خان جدون نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال سے تاجر برادری پریشان ہے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کے لیے سوچنا چایئے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت و اپوزیشن ملکی مفاد میں تمام اختلافات بھلاکر مل بیٹھ کر ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر حاجی عبدالمنان مکی ، خالد رحمن، گروپ لیڈر ملک شاہد غفور پراچہ، سینئر نائب صدر نعیم اشرف، نائب صدر محمد محفوظ،رانا خرم محمود، ساجد حسن بٹ، عمر مشتاق، ملک وقار، شیخ شاہد، شاہد سلیم، شیخ ابرار احمد، فرحان شیخ اور دیگر بھی موجود تھے حا جی عبدالمنان مکی نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے عہدیدار قابل،پڑھے لکھے ہونے چاہئیں، اسلامی معاشی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے آج جن مشکلات کا شکار ہیں ان تمام مسائل سے نکلنے کیلئے ضروری ہے ایسے لوگ سامنے لائے جائیں تو دین کی سوجھ بوجھ رکھنے کے ساتھ لوگوں کے مسائل کو سمجھنے والے ہوں۔
حالیہ سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے وہ ہماری امداد کے طلبگار ہیں ان کی مدد کی جائے ۔
تاجر پریشان ،سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کےلئے سوچنا چایئے، طارق جدون
Nov 13, 2022