کاشتکار گندم کی کاشت20نومبر تک مکمل کرلےں، ڈی جی زراعت

Nov 13, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امسال صوبہ پنجاب کیلئے گندم کی 2کروڑ 20لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس سے ملکی فوڈ سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے گی۔ صوبہ پنجاب میں گندم کی اوسط پیداوار31من سے بڑھا کر 40من فی ایکڑتک لیجانے کیلئے کاشتکار گندم کی کاشت20نومبر تک زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مکمل کریں ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈپٹیو ریسرچ)، پنجاب نے محکمہ زراعت پنجاب اور نجی کھادکمپنی کے باہمی تعاون سے کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے زیادہ گندم اگاو¿ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گندم کو منافع بخش بنانے کیلئے بوائی سے قبل ہی اس کی امدادی قیمت بڑھاکر0 300روپے فی من سے زائد مقررکر دی ہے تاکہ کاشتکارگندم کو ایک منافع بخش فصل کے طور پر زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں، اس موقع پرڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی ادارہ گندم، ڈاکٹر جاوید احمد نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ فیڈرل سیڈ سرٹیفیکشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نیلے رنگ کے ٹیگ والے بیج کے تھیلے خرید کر کاشت کریں۔
 اس موقع پرنجی کمپنی کے زرعی ماہر،ڈاکٹر سعید اقبال نے گندم کی فصل میں کھادوں کے متوازن استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ گندم کی فصل میں فاسفورسی اورنائٹروجنی کھادوں کے توازن کا خاص خیال رکھیں۔

مزیدخبریں