راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شیخ الحدیث مولانا صاحبزادہ پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا ہے افواج پاکستان کے نوجوان جو مودی حکومت کے مقابلے میں بارڈر پر کھڑے ہیں ان کی خدمات اور شہادتوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سیاسی نا بالغ فوج کے خلاف جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ قابل مذت ہے پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرکے دم لیں گے پوری قوم پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔