راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب گیمز 2022 میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کے حوالے سے شہباز سپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب علی تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی نے کھلاڑیوں میں 14 گولڈ، 15 سلور، 16 برا¶نز میڈلز اور 1 لاکھ 31 ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے۔ گیمز مقابلے 24 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2022 تک لاہور میں ہوئیں۔
پنجاب گیمز، ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسےم کےے
Nov 13, 2022