سودی معیشت کے خاتمے کےلئے عملی اقدامات کےے جائےں، ڈاکٹرطارق سلیم 

Nov 13, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ احتجاج ہرسیاسی جماعت اورشہری کا حق، لیکن عوام اورمریضوں کواذیت میں مبتلا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ،جماعت اسلامی نے عام انتخابات کی تیاریا ں تیزکردیں منشور کی تیاری اورقومی وصوبائی امیدواران کی نامزدگی کا فی حد تک مکمل کرلی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ شہبازشریف حکومت سودی معیشت کے خاتمے کے لیے اعلانات کی بجائے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر ے ،جماعت اسلامی کی طویل جدوجہد کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے ہماری پٹیشن پراسلامی معیشت کا مکمل روڈ میپ اور وقت کا تعین کیا ہے عدالت کے فیصلے پراس کی رو ح کے مطابق عمل کیاجائے توسود سے نجات کے ساتھ ملکی معیشت بہترہوسکتی ہے ۔

مزیدخبریں