اے ڈی سی جی کاصفائی مہم کا جائزہ لینے کیلئے کلاک ٹاور تا پیرمراد وزٹ


وہاڑی (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن نے صفائی مہم کا جائزہ لینے کیلئے کلاک ٹاور تا پیرمراد تک وزٹ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدوسیم حسن نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں صفائی مہم بھر پور انداز سے جاری ہے صفائی مہم کے تحت کلاک ٹاور تا پیر مراد تک صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ صفائی ستھرائی،پودوں کی تراش خراش،پانی کا چھڑکاو¿ اور دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی جاری رکھے ہوئے پارکوں کو بھی سرسبز و شاداب بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سینٹری ورکرز سیوریج کی صفائی ستھرائی اور گٹروں کو ڈھکن بھی لگا رہے ہیں سڑیٹ لائٹس کی مرمت کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم ہوں۔اس موقع پر سی او ایم سی علی احمد صابر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن