خانگڑھ ( نامہ نگار)ایپکا زکواةپنجاب کے سرپرست اعلیٰ محمدریاض گجر نے کہا ھے محکمہ زکواة کے کنٹریکٹ ملازمین کو سروس سٹرکچر کی عدم فراہمی بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور پالیسی سازوں کیلیے لمحہ فکریہ ھے۔ 3 سال قبل کابینہ کمیٹی اور صوبائی زکواةکونسل پنجاب نے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا مگرانکی قرار دادوں کو بھی پس پشت ڈال دیاگیاھے جو کہ بد انتظامی کی ایسی مثال ھے جو کسی دوسرے محکمہ میں نہیں ملتی۔ سروس سٹریکچرکی عدم فراہمی کے خلاف تمام زکواةایمپلا?یز تنظیموں کی مشاورت سے 15 نومبر کو کلب روڈ پر دھرنا کا فیصلہ کیا ھے جس میں تمام اضلاع کےساتھی اپنے ضلعی صدوراور جنرل سیکریٹری کی قیادت میں بھرپور شرکت کریں گے۔
محکمہ زکواة کے کنٹریکٹ ملازمین کو سروس سٹرکچر کی عدم فراہمی لمحہ فکریہ ہے:ریاض گجر
Nov 13, 2022