مشاعرےتہذیب وتمدن کی اعلیٰ روایت ،ڈاکٹرپیرزادہ قاسم 

Nov 13, 2022


کراچی (این این آئی)مشاعروں کا انعقاد تہذیب وتمدن کی اعلی روایت ہے ،یہ بات جامعہ کراچی شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد احمد خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل مشاعرہ بیاد جون ایلیاءکی صدارت کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے کہی،انہوں نے کہاکہ اس طرح کی ادبی تقریبات معاشرے میں امن وآشتی اور ماحول کو خوشگوار بناتی ہے ،محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی رفیع الدین راز نے کہاکہ اتنی شاندار تقریب کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں ،مہمان اعزازی حجاب عباسی نے کہاکہ ڈاکٹر ساجد مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک اچھی روایت کا قائم کی ،محفل مشاعرہ کی نظامت کار ڈاکٹر حناعنبرین نے عمدہ نظامت کرتے ہوئے محفل کو چار چاند لگائے ،قبل ازیں میزبان ڈاکٹر ساجد احمد خان نے اپنی غزل پیش کی اورتمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا،اس مشاعرے میں یاسر صدیقی،شائستہ سحر ،سلمان سروت،ڈاکٹر افتخار شفیع ،سحر علی،ڈاکٹر حنا عنبرین طارق،ناہید عزمی،سلیم فوز،ڈاکٹر فیاض وید ،خالد معین ،سلمان صدیقی ودیگر نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈاکٹر جمیل کاظمی ،ڈاکٹر بدر سمیع ،ڈاکٹر کنیز فاطمہ ،ڈاکٹر صدف مصطفی ،ڈاکٹر ثمر سلطانہ ،ڈاکٹر عتیق رزاق،پروگرام آرگنائزر فاروق عرشی،نفیس احمد خان،محمد جاوید میمن،مسعود احمد وصی ودیگر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،آخر میں میزبان اعلی ڈاکٹر ساجد احمد خان نے مہمان خصوصی ،صدر تقریب ،مہمان اعزازی اورنظامت کار کو اپنی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیں۔
ڈاکٹرپیرزادہ قاسم 

مزیدخبریں