کراچی (این این آئی)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ محمدسلیم عطاری نے کہاکہ عوام کی کاروباری اورتعلیمی سرگرمیوں کو مفلوج کرناقابل مذمت ہے،سیاست دانوں نے قوم کوشدیدذہنی خلفشار اور بے یقینی میں مبتلا کردیاگیاہے۔ملک جن مشکلات سے گزررہاہے ایسے میں سیاستدانوں کا کام میں قوم کی رہنمائی کرنا اور انہیں مشکلات سے نجات دلانا ہے ،انتشارپھیلانا نہیں وہ پارٹی کارکنان سے بات چیت کررہے تھے۔تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اس بات پرغورکرناچاہیے پاکستان اﷲکی بہت بڑی نعمت ہے اگرپاکستان نہ بنتاتوکیاوہ صدر،وزیراعظم ،گورنر،وزیراعلیٰ توکیا کونسلراورکلرک بھی نہیں بن سکتے تھے ۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ سیاسی رہنماسیاست کوسیاسی حدوددائرے میں رکھیںقومی آئینی اداروں کوسیاست میں ملوث کرنا، متنازعہ بناناافسوس ناک طرزعمل ہے۔محمدسلیم عطاری نے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں ،قومی اداروں سے متعلق سوچ سمجھ کربات کی جائے ۔قوم کومایوسی ،ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔
محمدسلیم عطاری