ڈھونگ مارچ شکست خوردہ ذہنیت، صیہونی ایجنڈے کی تکمیل ہے،شہنیلہ خانزادہ

Nov 13, 2022


کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس کی مرکزی صدر شعبہ خواتین شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ ڈھونگ مارچ حکومت کے خلاف شکست خوردہ ذہنیت سے بیان بازی صیہونی ایجنڈے کی تکمیل ہے۔بلاول بھٹو کی کامیاب خارجہ پالیسی اور پاکستان کا امیج ری بلڈ ہونے پرمخالف حواس باختہ ہیں ۔ آصف علی زرداری ملک کے لئے اہم سیاست داں اور تاریخی صدر پاکستان رہے ہیں۔ انہوںنے مذید کہا کہ وزیر بلدیات ناصر شاہ کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ وہ بہت زبردست کام کر رہے ہیں ۔ مرتضی وہاب کراچی کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں ۔ وہ جلد سرکلر ریلوے کا بھی تحفہ دینے جا رہے ہیں ۔ اورنجی بس کے بعد الیکٹرک بس بھی چل رہی ہے ۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے تیزی سے کام ہورہا ہے ۔ پی پی پی کراچی کی سب سے زیادہ خدمت کر رہی ہے۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ عمران نیازی کے ڈھونگ اب ہر پاکستانی کو پتہ ہیں ۔ پی پی پی کی جڑیں مضبوط ہوچکی ہیں ۔ وہ عام انتخابات میں کلین سوئپ کریگی۔
شہنیلہ خانزادہ

مزیدخبریں