کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما نے برنس گارڈن محمد بن قاسم روڈ پر پیپلزاسکوائر میں ٹھیکہ پر دی جانے والی غیرقانونی پارکنگ پر شدید تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کسی بھی قسم کی چارجڈ پارکنگ غیر قانونی ہے جس پر علاقے کا عوام کا ردعمل بالکل جائز ہے ۔انہوںنے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساو¿تھ اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی پارکنگ کو فوری ختم کیا جائے بصورت دیگر ایم کیو ایم پاکستان اس معاملے پر اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ۔