ایس ایس پی حیدرآباد کی زیر صدارت اجلاس، احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم 

Nov 13, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کا ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، کیساتھ آرگنائز کرائم کے حوالے سے حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس، اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر ، انسپیکٹر ایاز کھیڑو سمیت تمام برانچ انچارجز موجود تھے،میٹنگ کے آغاز میں گھوٹکی میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی،ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام ایس ایچ اوز سے آرگنائز کرائم کے خلاف کی جانے والی اب تک کی کاروائیوں کے متعلق رپورٹ چیک کی اور میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام کو واضح طور پر آگاہ کیا جاچکا ہے کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے آرگنائز کرائم کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں لہذا ان احکامات پر ہر ممکن عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی کارکردگی کو موصول شدہ احکامات کے مطابق پورا کریں، شہر میں گٹکا و مین پوری کے کاروبار کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ پولیس کا فرض عوام کی خدمت ہے اور جو بھی شکایات لیکر آتا ہے اس کی دادرسی کرنا ہم پر لازم ہے۔ آپ تمام انتہائی قابل، فرض شناس افسر ہیں، موجودہ طور پر آپ تمام کی کارکردگی قابل تحسین ہے مزید آپ تمام کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے گا اور جو زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرے گا آنہیں سراہا جائے گا لہذا منشیات و کرائم کے خلاف مزید مو¿ثر کارکردگی پیش کریں۔

مزیدخبریں