ٹنڈوآدم(نامہ نگار)الخدمت فاو¿نڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے 500 برسات و سیلاب متاثرین خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد حرا پبلک اسکول طور کالونی ٹنڈوآدم میں کیا گیا اس موقع پر نیشنل ڈائریکٹر الفلاح اسکالر شپ الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان ، علی ارسلان صوبائی منیجر الخدمت فاو¿نڈیشن سندھ، عمار شہاب اسسٹنٹ منیجر ریسورس موبیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ الخدمت فاو¿نڈیشن سندھ،الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدرسید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ ،امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری ، ضلعی نائب امیر مشتاق احمد عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری اور سید عریف اللہ سیفی نے خطاب کیا۔اس موقع پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر علی اکبر برہمنی، حرا اسکول کے ڈائریکٹر پروفیسر احمد بلال غوری، ممتاز زمیندار محمد یوسف عاجز، عمران عزیز غوری، مشرف کریم، جہانگیر راجپوت، پروفیسر احمد جبران غوری، عدیل معروف حاجی رشید احمد سمیت صحافیوں معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔