خیرپور،ناپا کے تحت آﺅٹ رینج تھیٹر اور کلچرل اینڈ لٹریچر فیسٹیول

Nov 13, 2022


خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور بینظیر اوپن ایئر تھیٹر میں ناپا اور آرٹس کونسل کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ 5 روزہ آﺅٹ رینج تھیٹر اور کلچرل اینڈ لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ہوا اس موقع پر میگا اختتامی تقریب میں پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈیز رہنما ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ مہمان خاص تھی فیسٹیول کے آخری دن فیملی انعام شو منعقد ہوا جس میں خواتین اور بچوں کو آسان سوالوں کے جوابات دینے پر ان کو ایواراڈ بھی دیئے گئے جب کہ آخری رات سانول گاہو کا تحریر کردہ سندھی اسٹیج ناٹک ٹینٹ سٹی پیش کیا گیا ۔مذکورہ ڈرامے میں مشکل گھڑی میں اپنی سیاست اور اداروں کو چمکانے کے بجائے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کی جانے کا درس دیا۔گیا تھا فیسٹیول میں مردوں کے ساتھ بڑی تعداد میں عورتوں اور بچوں نے بھی شرکت کی ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ فن اور فنکاروں کو پروان چڑھانے میں سندھ حکومت دن رات کوشاں ہے سرکاری سطع پر عوام کو تفریح کے وسیع مواقع فراہم کئے جا?ئں گے انہوں نے اپنے خطاب میں آرٹس کونسل کی ٹیم کو خصوصی ہدایات دیتے ہوے کہاکہ اسٹیج ناٹک میں خواتین کے کردار کو بڑھایا جائے تاکہ خواتین اداکاروں کی حوصلہ افزائی اوران کی شعبہ ہائے زندگی میں ترقی ہوسکے اس موقع پر میگا میوزیکل شو بھی منعقد ہوا جس میں سندھ کے نامور فنگاروں ممتاز کنول سرمد وقار سالار سندھی شہزادو کاندھڑو ونود کمار اور دیگر نے اپنے فن گائیکی کا مظاہرہ کرکے خوب داد حاصل کی اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر سانول گاہو اور جنرل سیکریٹری ریڈیو پاکستان خیرپور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید اکبر شاہ کی جانب سے ایم این اے نفیسہ شاھ اور دیگر کو کارکردگی ایوارڈ بھی دیئے گئے تھے.۔

مزیدخبریں