میر پور خاص،انڈر 16 انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند،پروفیسر آصف 


میرپورخاص(بیورورپورٹ) پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول بھان سنگھ آباد پروفیسر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈر 16 انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا ضلع میرپورخاص میں انعقاد خوش آئندہ عمل ہے۔غیر نصابی سرگرمیوںاور کھیلوں سے بچوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اس سے وہ زندگی کے ہر شعبے میں جیتنے کی کوشش کرتے ہیں وہی ان کی کامیابی کا سبب بنتا ہے انہوں نے بتایا کہ انٹر اسکول ٹورنامنٹ پی سی بی گراونڈ میرپورخاص میں کھیلا گیا جس میں 8 اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ان میں سے چار ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائے کیا جس میں سے تین ٹیموں کا تعلق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکولوں جبکہ ایک اسکول کا تعلق پرائیوٹ سے تھا سیمی فائنل کے مقابلوں میں ہائیر سیکنڈری اسکول بھانسنگھ آباد کی ٹیم نے کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری اسکول کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہائیر سیکنڈری اسکول نوں کوٹ نے لٹل فوکس اسکول کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا فائنل میں گورنمینٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول بھانسنگھ آباد اور گورنمینٹ بوائز ھائیر سیکنڈری اسکول نوں کوٹ کے مابین مقابلہ ہو گا تقریب میں مسعود بیگ، ابو بکر، عبدالحفیظ، جناب غنظفر علی خان، عبدالغنی اورکزئی، کریم وسان اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...