رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے فلسطین کے حق میں 4 قراردادوں کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جن میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی تصور کرنے کی ایک قرارداد بھی شامل ہے۔فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کی قرارداد کے حق میں ووٹ اور اس سلسلے میں بین الاقوامی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے حقوق کے خلاف اسرائیل کی منظم خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی قانون سے وابستگی کے فقدان کی روشنی میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ریاض المالکی نے مزید کہا کہ یہ فیصلے ہمارے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی توثیق کرتے ہیں، جن میں حق خود ارادیت اور فلسطینیوں (مہاجرین)کے اپنے گھروں کو واپس جانے کا حق سرفہرست ہیں۔
خیر مقدم