جاپان تابکاری سیآلودہ پانی کومحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے:چین کا مطالبہ


بیجنگ(شِنہوا)چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ تمام متعلقہ فریقین  کے جائز خدشات کا جواب دے کر  تابکاری سے آلودہ پانی کو سائنسی، کھلے، شفاف اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔ اطلاعات کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تکنیکی ٹاسک فورس 14 سے 18 نومبر تک جاپان کا دورہ کرے گی تاکہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور سٹیشن سے تابکاری سے آلودہ پانی بحر الکاہل میں چھوڑنے کے جاپانی منصوبے کا جامع حفاظتی جائزہ جاری رکھا جا سکے۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے  ترجمان ڑا ؤلی جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ  ان کا ملک آئی اے ای اے اور اس کی تکنیکی ٹاسک فورس کے کام کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ٹاسک فورس معروضیت، انصاف پسندی اور سائنسی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے جوہری تحفظ کے معیارات پر سختی سے عمل درآمد کرے گی اور آلودہ پانی کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے  کو یقینی بنائے گی۔ ڑا نے کہاکہ جاپان کو آئی اے ای اے کی تکنیکی ٹاسک فورس کے جائزے میں مکمل تعاون کرنا چاہیے۔
چین کا مطالبہ

ای پیپر دی نیشن