2022کے پہلے نوماہ میں چین کو تل کے بیجوں کی برآمد میں 50 فیصد اضافہ 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (GACC) نے کہاہے کہ رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات بڑھ کر 59.09 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) سے پاکستان کو موصول ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے 39533.855 ٹن سی تل کے بیج درآمد کیے، جس کی مالیت 59.09 ملین امریکی ڈالر کے حجم کے لحاظ سے 22 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 39.44 ملین امریکی ڈالر کی مالیت 32487 ٹن تھی۔ واضح رہے کہ جنوری 39.89 ملین ڈالر مالیت کے 26658.61 ٹن کے ساتھ پاکستان سے چین کو تل کے بیج برآمد کرنے کے لیے بہترین مہینہ تھا اور اس کے بعد ستمبر 5563.45 ٹن مالیت کا 8.66 ملین ڈالر تھا۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ حال ہی میں چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے اور چینی مارکیٹ میں اچھی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان لے جانے کی کوشش کریں گے تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل کارخانے لگائیں تاکہ ہم اس پروڈکٹ کی فنشنگ آئٹمز تیار کر سکیں جس سے چین اور دنیا کو پاکستان کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی سرمایہ کاروں کو بہت سی مراعات فراہم کر رہی ہے جبکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پاکستان میں فیکٹریوں کی شفٹنگ یا سیٹ اپ ہی واحد راستہ ہے جو ہمارے تجارتی خسارے کو کم کرنے اور ہماری برآمدات کو بڑھانے میں مدد کر ے گا۔ زرعی ماہر علی رضوان نے سی ای این کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے نئی فصلیں متعارف کروائیں، خاص طور پر 2016 میں قومی تیل کے بیجوں میں اضافہ کا پروگرام صوبہ پنجاب اور پھر وفاقی سطح پر شروع کیا گیا جس سے کسانوں کو اپنی فصلیں برآمد کرنے میں مدد ملی۔ یہ فصلیں نہ صرف پھلدار فصلیں بنیں بلکہ تیزی سے نقدی فصلیں اور اچھی ادائیگی والی فصلیں بھی بنیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ کے دو بڑے فائدے ہیں، پہلا مقامی مارکیٹ کے مقابلے میں قیمت اچھی ہے دوسری مارکیٹ بہت بڑی ہے اگر آپ کو کوئی آرڈر ملتا ہے تو زیادہ تر ایک ایکسپورٹر کے لیے اپنا آرڈر پورا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے دنیا کے مختلف حصوں سے تقریباً 1.35 بلین ڈالر مالیت کے مجموعی طور پر 891238.599 ٹن تل کے بیج درآمد کیے ہیں۔ 285.44 ملین ڈالر مالیت کے 190023.113 ٹن کے ساتھ نائجر نے 2022 کے پہلے نو مہینوں میں چین کو سب سے زیادہ تلکے بیج برآمد کیے، اس کے بعد 229.79 ملین ڈالر کے ساتھ سوڈان اور 169.12 ملین ڈالر کے ساتھ ٹوگو دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے اور اس سال کے پہلے نو مہینوں میں چین کو ہونے والی کل برآمدات کا تقریباً 4.43 فیصد حصہ ملا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمد نے 2021 میں 120.44 ملین ڈالر کا تاریخی اعداد و شمار حاصل کیا۔ مجموعی طور پر چین نے 2021 میں 92516.55 ٹن درآمد کیے اور پاکستان چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں اہم ممالک میں سے ایک تھا۔ مجموعی طور پر اس سال کے پہلے نو مہینوں میں چین کو پاکستان کی برآمدات 2.57 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو کہگزشتہ سال نسبت 2 فیصد زیادہ ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کا کل حجم 2021 کے مقابلے میں 3 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 20.19 بلین ڈالر ہو گیا جو 19.60 بلین ڈالر تھا۔
 بیجوں کی برآمد

ای پیپر دی نیشن