اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) کینیڈا کی گیئرڈنر فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو سال 2022 کا جان ڈرکس کینیڈا گیئرڈنر گلوبل ہیلتھ ایوارڈ کینیڈا کے شہر میں ٹورنٹو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش کیا گیا جس میں کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گیئرڈنر فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر بھٹہ کو گیئرڈنر گلوبل ہیلتھ ایوارڈ کا تغمہ پہنایا۔ اس موقع پر گیئرڈنر کے صدر ایمریٹس جان ڈرکس، گیئرڈنر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر ہیدر منرو بلم اور گیئرڈنر ای وی پی سومر ویڈلاک بھی موجود تھے۔اپنے بیان میں ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اِسے ایک "غیر معمولی کامیابی" قرار دیا جو ڈاکٹر بھٹہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے صحت کے شعبے میں کئی سالوں سے مسلسل لگن اور محنت کے باعث نصیب ہوئی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر بھٹہ نے پاکستان، برطانیہ اور کینیڈا میں صحت کے مراکز کے مابین منفرد تعاون کو فروغ دینے اور کمیونٹی پر مبنی زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال، غذائیت، غذائیت کے لیے مداخلتی پیکجوں کی تشکیل اور بہتر بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اعداد و شمار کو موثر اور فعال انداز میں استعمال کرنے پر عالمی سطح پر پہچان حاصل کر چکے ہیں۔ڈاکٹر بھٹہ ان دنوں نیوٹریشنل سائنسز اور پبلک ہیلتھ، ٹورنٹو یونیورسٹی میں شعبہ اطفال کے پروفیسر ہیں۔ اس کے پاس وہ گلوبل چائلڈ ہیلتھ ادارے میں رابرٹ ہارڈنگ چیئر کے حامل اور سِک کِڈز سنٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ معاون ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ ماضی میں سینٹر آف ایکسی لینس ان وومن اینڈ چائلڈ ہیلتھ اور انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ، آغا خان یونیورسٹی ساؤتھ سینٹرل ایشیا، مشرقی افریقہ، برطانیہ کے بانی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔
خراج تحسین