حکمرانوں نے 25سال میں اسلامی احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں‘ علامہ ہشام الٰہی ظہیر 

Nov 13, 2022


بورے والا (نامہ نگار ) چیئرمین تحریک دفاع اسلام علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اسلامی احکامات کی مکمل دھجیاں بکھیری ہیں حکمرانوں کو جوائے لینڈ نامی ہم جنس پرستی پر مبنی فلم پر مکمل پابندی عاید کرنی چاہئے۔پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی عظیم ریاست ہے اس قسم کی بے حیائی پر مبنی فلموں کی ترسیل کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ سودی نظام خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ خوش آئند بات ہے لیکن حکمرانوں کو سودی نظام ختم کرکے اسلامی بنکاری نظام کو رائج کرنا چاہئے۔ ملکی معیشت کا دارومدار سودی نظام کی بجائے اسلامی قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ ملک عبدالحفیظ تبسم چیئرمین تحریک دفاع اسلام وپاکستان ضلع وہاڑی سے اورکارکنان و ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع محمدعمران انصاری۔حافظ محمدعبداللہ اشرف۔عبدالحفیظ بھٹی اور۔محمدفیصل بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں