قصور: فرائض میں غفلت برتنے پر میونسپل کارپوریشن کے 4 ملازمین معطل 

Nov 13, 2022


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور فیاض موہل نے انسانی میت کی بے حرمتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض سے غفلت برتنے پر میونسپل کارپوریشن قصور کے چار ملازمین کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر قصور نامعلوم شخص کی تعفن زدہ نعش لیکر آ ئے جس پر سینی ٹیشن عملہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بغیر کفن دفن کے ٹرالی میں ڈال کر قبرستان میں لے گئے اور وہاں پر اس نعش کو گھسیٹتے ہوئے ٹرالی سے اتارا اور جنازہ پڑھائے بغیر گڑھ کھود کر دفن کر دیا جس پر ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی ہدایت پر چیف افسر میونسپل کمیٹی قصور نے انسپکٹر فیصل جمیل اور سپروائزر اجمل سمیت چار ملازمین کو فوری معطل کر دیا۔

مزیدخبریں