خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہتاب یوسف نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو ملک و قوم ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا عمران خان سستی گیس اور پٹرول کے معاہدے کر رہا تھا کہ ایک سازش کے تحت حکومت کو ہٹا دیا گیا وہ معززین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شوباز وزیر اعظم گیس بحران پر ہاتھ کھڑے کرنے کی بجائے اپنی نااہلیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائیں۔
شوباز وزیراعظم گیس بحران پر ہاتھ کھڑے کرنے کی بجائے مستعفی ہو جائیں: مہتاب یوسف
Nov 13, 2022