چوک سرورشہید (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کے حکم پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے 9 نومبرکو شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ ملتان روڈ پر ریسٹ ہاو¿س کے ساتھ بیٹھے ہوئے غریبوں کے کھوکھا جات کو تو پولیس کے ہمراہ ہٹا کر ان کا روز گار ختم کردیا گیا جبکہ مرکزی چوک پر چونگی کی بوسید ہ بلڈنگ جو کہ میونسپل کمیٹی کے استعمال میں بھی نہ ہے بلکی بااثر افراد نے اس میں ہوٹل بنا کر تجاوزات قائم کررکھی ہے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے ہاتھ تک نہ لگایا جس کی وجہ سے ملتان روڈ پر بیٹھے غریب لوگوں میں شدید مایوسی اور غصہ پایا جارہا ہے میانوالی روڈ، رنگپور روڈ، کوٹ ادو روڈ سے تجاوزات کو ختم نہ کیا گیا ہے اور تجاوزات آپریشن کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔چوک سرورشہید کے تاجران عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنا ہے تو بلا تفریق کیا جائے ۔
چوک سرور شہید میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ غریبوں کے کھوکھے ہٹوا دئیے
Nov 13, 2022