وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا وارڈ 16 ‘19 کی بیسمنٹ کا دورہ‘ نوزائیدگان کیلئے بیڈز کی تعداد بڑھانے کا جائزہ


ملتان( خصوصی رپورٹر  )نشتر ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کے علاج کے لیے بیڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، ایم ایس ڈاکٹر راو¿ امجد علی خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر و بانی بین الاقوامی فلاحی تنظیم لائٹ فار لائف اسلم ناصر نے وارڈ 19 اور 16 کی بیسمنٹ کا دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرو¿ف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان سمیت مختلف شعبوں کے انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔بیڈز کی تعداد بڑھانے اور تزئین و آرائش کے حوالے سے افسران نے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبوں کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن