آبادی کو کنٹرول کئے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا: طارق سکھیرا

Nov 13, 2022


بستی ملوک (نمائندہ نوائے وقت) چک نمبر 362 ڈبلیو بی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے محکمہ بہبود آبادی کے دفتر میں رنگارنگ فیملی ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی پاپولیشن ڈسٹرکٹ آفیسر طارق محمود سکھیرا اور سابق چیئرمین مقصود علی چوہدری تھے۔ محمد ہارون‘نیوٹریشن ڈاکٹر عابدہ‘تحصیل آفیسر ضلع لودھراں میڈم نادیہ اور لیڈی ڈاکٹر میڈم تمنا اور چوہدری عرفان فرحت اورفلاحی مراکز کے تمام عملہ ہیلتھ ورکرز اور اہل علاقہ اور ٹیچر حضرات خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر محکمہ پاپولیشن کی طرف سے میلے میں مختلف ملبوسات جیولری معلوماتی سٹال اور فیملی پلاننگ کی ادوایات کا سٹال بھی لگایا گیا۔ اس موقع پر پاپولیشن آفیسر طارق محمود سکھیرا کا کہنا تھا کہ آبادی کو کنٹرول کیے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم اور معاشی ترقی کا خواب مکمل نہیں کلچرل شوز اور ثقافتی سرگرمیاں بہبود آبادی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کا موثر ذریعہ ہیں ہر شخص کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چھوٹا گھرانہ پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں