کراچی‘ اورنگی سے پولیس یونیفارم میں ملبوس بھتہ خور کو گرفتار 


کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے پولیس یونیفارم میں بھتہ خوری اورڈکیتی میں ملوث ملزم عبد الکریم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ملزم پولیس کا جعلی افسر بن کر اپنے ساتھی صادق عرف لنگڑا کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر ڈ کیتی کی متعدد وارداتوں میں 100سے زائد مو با ئل فو نز اورلاکھوں روپے نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔جبکہ ملزم نے ناصرف پولیس کا یونیفارم کا غلط استعمال کر تے ہوئے پولیس کے نام پر بھتہ لیتا رہا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔   گرفتار ملزم کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ و ایمو نیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 
بھتہ خور گرفتار

ای پیپر دی نیشن