سندھ حکومت کس طرح چل رہی  سمجھ سے بالاتر ہے،فردوس شمیم 


کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی مرکزی رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کس طرح چل رہی ہے سمجھ سے بالاتر ہے، نومبر کا آغاز ہوگیا ابتک پہلی سہہ ماہی رپورٹ اسمبلی میں پیش نہیں کی گئی ہے کیونکہ سندھ حکومت کے نمائندے عوام کو حساب کتاب دینے پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ عوام سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تفصیل جاننے کیلئے بے چین ہیں،  یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بجٹ کے ساتھ اس بار کیا ردوبدل کی گئی مگر سندھ حکومت کسی کو جوابدہ نہیں سمجھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 سالوں سے سندھ میں نہ گڈ گورننس نہ ٹرانسپرنسی نظر آرہی ہے البتہ کرپشن کا بازار گرم،ناقص کارکردگی نظر آتی ہے۔
فردوس شمیم

ای پیپر دی نیشن