کوئٹہ( این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، کرپشن اور سودی نظام معیشت کی وجہ ہے۔ ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن جبکہ بلوچستان کاکرپشن65فیصدلمحہ فکریہ ہے۔ ایک ارب کے منصوبہ میں 65کروڑکی لوٹ مار بلوچستان کو تباہی وبربادی تک پہنچادیاہے بلوچستان کو بھی بدترین مالی و اخلاقی اور انتظامی کرپشن نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔سودی معیشت اور بدعنوانی سے نجات میں ترقی وخوشحالی ہے۔جماعت اسلامی کے ستائیس سالہ عدالتی جدوجہد کے ذریعے سودی معیشت سے نجات مل رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن دونوں سڑکوں اور ایوانوں میں ملکر بیٹھے ہوئے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ پی ٹی آئی وپی ڈی ایم نے سال ہا سال اقتدارمیں بار بار رہنے کے باوجودعوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔بچے تعلیمی اداروں اورنوجوان روزگار،عوام ترقی وخوشحالی سے محروم ہیں غلط نظام اور نااہل ناکام حکمرانوں بااختیار طبقات کی وجہ سے عوام پرعدل وانصاف اور ترقی اورخوشحالی کے دروازے بند ہیں۔ عوام کرپشن ،فرسودہ اور کھوکھلے نظام سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایمان دار اور اہل قیادت کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے ستائیس سال سودی معیشت کے خلاف عدالتی جنگ لڑی ۔
ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ ہے:مولانا عبدالحق ہاشمی
Nov 13, 2022