نصیرآباد (نامہ نگار) صحبت پور کی معروف شخصیت میر محمد خان گولہ کی رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ سے ملاقات میر محمد خان گولہ نے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کی کارواں میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے میر محمد خان گولہ کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ترقی و خوشحالی کا فیصلہ ہے۔ ہم نے صحبت پور کی ترقی خوشحالی کے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔ بلارنگ و نسل تعصبات سے بلا تر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔