سنجاوی میں برتھ سر  ٹیفکیٹ کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ،عوامی حلقوں کانو ٹس لینے کامطالبہ 



سنجاوی (این این آ ئی )سنجاوی میں 2 ماہ سے لوگوں کو برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکرٹریز موجود نہیں۔ سنجاوی میں گزشتہ 2 ماہ ہونے کو ہے کہ یونین سیکرٹریز کے ٹرانسفرز کے بعد نئے سیکرٹریز کی سنجاوی میں ٹرانسفر ہونے کہ باوجود عوام کو برتھ سر  ٹیفکیٹ ،نکاح نامہ اور لوکل سرٹیفکیٹ میں تصدیق کیلئے شدید مشکلات کا سامنا جس سے بی ار سی او کیڈٹ کالجز میں انٹری ٹیسٹ میں سنجاوی کے طلباء کی شرکت بھی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،سیکرٹری بلدیات ،ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر ناصر سے اپیل کی ہے کہ خدایا راہ یہ مسئلہ فوری طور پر حل کروائیں سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن