لاہور(سپورٹس ر پورٹر)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 ءسے باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کروڑوں روپے ملیں گے۔ ورلڈکپ میں پاکستان نے گروپ سٹیج کے 9 میں سے 4 میچز جیت کر 8 پوائٹس کےساتھ پانچویں پوزیشن کےساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ کےلئے مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالرز رکھی ہے۔ فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرزجبکہ گروپ مرحلے سے باہر ہوانے والی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔ورلڈکپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ورلڈکپ کےلئے مختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ پاکستان کو 4 میچ جیتنے پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ گروپ مرحلے کے ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کے ٹوٹل 7 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے۔ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز ، رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ ورلڈکپ کے 45ویں اور گروپ سٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دےدی۔ بنگلورو میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے تھے۔ شبمن گل 51 ‘ روہیت شرما 61 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کے ایل راہول 102 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ شریاس آئیر 128 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔ باسڈیلیڈا 2، پال وین میکیرن اور وین ڈر میروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیدرلینڈز کو جیت کےلئے 411 رنز کا ہدف دیا تھا، ٹیم 250 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ تیجا ندامنورو 54 اور سائبرانڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کولن ایکرمین 35 اور میکس او ڈوڈ نے 30 رنز بنائے۔ محمد سراج، جسپریت بمرا، کلدیب یادیو اور رویندرا جدیجا نے دو دو ‘ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔شہر یاس آئیر کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔