فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق ایم پی اے و چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی چوہدری علی اختر خاں کی رہائش گاہ پر انصاف یوتھ ونگ مکوانہ کے عہدیداران صدر یوتھ ونگ رانا ذیشان شفیق، صدر مکوانہ ملک مظہر اعوان، جنرل سیکرٹری مکوانہ خرم شہزاد، نائب صدر محمد طاہر لیاقت، محمد طلحہ، رانا اجمل، مہر نیک محمد، عبد المجید اعوان، خضر حیات، طیب شاہ، غفور سیال، محمد احمد، انتظار حسین کھرل، مرتضی ڈھڈی، رانا صدی، رانا زاہد، ظہیر عباس، رانا فیضان و دیگر عہدیداروں و سپورٹران اپنے لیڈر چوہدری علی اختر خاں کے ہمراہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا اور ان کی قیادت میں ان کے ساتھ سیاست، عوامی خدمت جاری رکھنے اور چوہدری علی اختر خاں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ تحریک انصاف مکوانہ کے تمام عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری علی اختر خاں جہاں بھی ہماری ڈیوٹی لگائیں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ آئندہ جو بھی سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر چوہدری علی اختر خاں نے اپنی حمایت کرنے پر پی ٹی آئی مکوانہ کے تمام عہدے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں ان کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ انشاءاللہ تعالیٰ خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
فیصل آباد: سابق ایم پی اے چودھری علی اختر سمیت دیگر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
Nov 13, 2023