کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے سٹیل ٹاو¿ن تھانے کی حدود میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی محمد حسن مری گھگھرپھاٹک کے قریب ہینڈز فری لگا کر گھوم رہا تھا۔ متوفی محمد حسن مری نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کا بھائی ہے۔ نگران وزیر خدا بخش مری کے ترجمان کے مطابق متوفی کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے گوٹھ قادر نگر ملیر میں ادا کی جائےگی۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی دیگر پہلوو¿ں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔