اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مردم شماری کے خلاف اپیل پر سماعت آج پیر کو ہو گی ۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ (آج)تیرہ نومبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست گزار حسن کامران نے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج چیلنج کئے ہیں۔ ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ ہی 17 نومبر کو سماعت کرے گا۔ تجاوزات کیخلاف شہری اظہار الحق نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالت نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔