لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ نواز شریف کو معیشت کی بحالی‘ بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔ ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
نواز شریف سے عوام کو بڑی امیدیں‘ ماضی بھلانا ہوگا: چودھری شجاعت
Nov 13, 2023