دیوالی: ترقی میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش، شہباز شریف: مزیدمواقع دیں گے، مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی خوشیوں پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا بنیادی پیغام برائی پر اچھائی کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے اور دنیا سے برائی کے خاتمے اور اچھائی کے فروغ کیلئے کام کرنا ہو گا۔ پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عہد کی تجوید کرتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ روشنیوں کے تہوار دیوالی پر ہندو برادری کو بہت مبارک پیش کرتی ہوں۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کی خوشیاں‘ امن اور ترقی نوازشریف کی قیادت میں ہمیں بے حد عزیز اور مقدم ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم پاکستانیوںکے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے۔ اس روایت کو مزید جذبے اور آئین کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں مزید مواقع دیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی پاکستان کی ترقی اور مضبوطی ہے۔ اقلیتوں کی وطن عزیز کے دفاع‘ سلامتی اور ترقی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...