لاہور(نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے درس قرآن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن نے انسانیت کوبندگی کا قرینہ سکھایا،جاہلیت کی رسومات کا خاتمہ ہوا۔بھٹکے ہوو¿ں کوراہ راست نصیب ہوا۔انسانیت کی ہرصنف کے حقوق کے تحفظ کا ضابطہ بنا۔میاں محمد جمیل نے کہ قرآن نے توحید اورشرک کا فرق سمجھایا،عقیدہ توحید کے دنیاوی اوراخروی فائدے بتائے ،نبوت ورسالت کے بارے میں امت کو آگاہی نصیب ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ امت جب تک احکامات قرآن پرعمل پیرارہی،رب کریم کی رضا وخوشنودی حاصل رہی،رحمت الٰہی کی برکھارہی،میاں محمد جمیل نے کہاکہ آج بھی ضرورت ہے کہ قرآن کریم اورحضورنبی کریم کے فرمان کے مطابق انفرادی اوراجتماعی معاملات کوڈھالاجائے۔
قرآن نے انسانیت کوبندگی کا قرینہ سکھایا:میاں جمیل
Nov 13, 2023