اقوام متحدہ اسرائیلی جنگی جرائم پر دہشت گرد ریاست قرار دے:غلام شبیر قادری 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جے یو پی کے مرکزی رہنما میاں غلام شبیر قادری نے ٹاو¿ن شپ میں جامع مسجد گلزار مدینہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ اسرائیلی جنگی جرائم کی بنیاد پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے فوری امداد کا اعلان کرے۔ امت مسلمہ کے حکمران فلسطین کیلئے احتجاج اور مذمتوں سے نکل کر ٹھوس عملی اقدامات اٹھائیں۔ زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے اسرائیل کو سبق سکھایا جائے۔ مسلمان بیدار ہوں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مددکریں۔ اسرائیل ایک فتنہ ہے جو دنیا میں امن کا دشمن ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ انصاف پر مبنی موقف اختیار کرے اور اسرائیل کو مسلمانوں پر وحشیانہ کاروائیوں سے روکے۔ اسرائیل کے جرائم کی وجہ سے ان پر اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ان کو بے گھر کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ای پیپر دی نیشن