سٹڈی دی نوبل قرآن شائع ہو گیا 

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کر دیا۔ دی نوبل قرآن کی اشاعت سے انگریزی داں طبقہ کےلئے قرآن مجید کو سمجھنا بہت آسان ہوجائے گا۔ دارالسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد نے کہا ہے کہ اس سے پہلے اگرچہ لفظ بہ لفظ ترجمے والے قرآن پاک موجود ہیں جو عموماََ دورنگوں میں شائع کیے گئے ہیں ان تراجم سے قاری کےلئے عربی کے ہر لفظ یاحرف کے ترجمہ کو سمجھنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے برعکس سٹڈی دی نوبل قرآن کا ترجمہ چہار رنگ خانوں کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ خانوں کے اندر لفظ بہ لفظ ترجمہ کے ساتھ ساتھ حاشیے میں بھی آیات کے نمبر دے کر ان کا بامحاورہ ترجمہ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن