لیول پلینگ فیلڈ انتخابات میں ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے:اشرف بھٹی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ انتخابات میں ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے جو ہر جماعت کو ملنا چاہیے۔ اس حوالے سے سب سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر پاکستان نے صرف ایک جماعت کیلئے لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرکے اپنے آپکو ایک مرتبہ پھر اسی جماعت کا صدر ہی ثابت کیا ہے۔ اگر وہ خود کو صدر مملکت مانتے اور سمجھتے تو پھر سب کیلئے ایک یکساں انتخابی ماحول کی بات کرتے۔

ای پیپر دی نیشن