مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی انتخابی قومی امور کمیٹی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءکراچی،مردان، راولپنڈی اور کندھ کوٹ سے عوامی وفد اور سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقات میں کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے۔عالم اسلام کی قیادت جس قدر تاخیر کرے گی حالات گھمبیر اور جارح ناجائز قابض قوتیں اپنی گرفت مضبوط کریں گی۔ اِن اسلام و مسلم دشمن قوتوں کے جارحانہ عزائم کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔ مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات اور سٹریٹیجک اہمیت کے حامل مسلم ممالک زیادہ خطرات سے دوچار ہونگے۔دریں اثناءامیر جماعت اسلامی لاہور ضیا نے کہا ہے کہ 19 نومبر عظیم الشان غزہ مارچ 24 کروڑ پاکستانی عوام کی ترجمانی کریگا۔19 نومبر کو ہونے والے عظیم الشان غزہ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیو کیمپس پل، برکت مارکیٹ چوک ، وحدت روڈ اتوار بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔ امیر لاہور نے غزہ مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ بنانے کے حوالے سے شہریوں میں ہیڈبلز تقسیم اور فیملی کے ہمراہ شرکت کی دعوت دی۔ امیر لاہور نے تاجروں سے ملاقاتیں اور فلسطین امدادی کمیپس کا بھی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ خالد احمد بٹ، ملک شاہد اسلم، عامر نثار خان، احمد سلمان بلوچ ، سید عبدالرشید شگری اور دیگر غزہ مارچ انتظامی کمیٹیوں کے ممبران موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن