وزیر اعظم کا فیصلہ کسی کی خواہش یا اتحاد نے نہیں،عوام نے کرنا ہے:رانا فاروق سعید 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کا فیصلہ کسی کی خواہش یا اتحاد نے نہیں،عوام نے کرنا ہے۔پیپلز پارٹی نے نہ پہلے کبھی کندھے استعمال کیے ہیں نہ آئندہ کریگی۔ ہمیں انتخابی اتحادوں سے ڈر ہے نہ کسی کے مل بیٹھنے سے،پیپلز پارٹی صرف الیکشن شیڈول، صاف، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتی ہے جو ہر قسم کی انجینئر نے سے پاک ہو۔چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مرکز اور پنجاب سمیت تمام صوبوں میں بھر پور طریقے سے الیکشن لڑیگی۔

ای پیپر دی نیشن